اسلام آباد(نامہ نگار) جامعات مےں لےکچررز کی تقرری کے لئے کم از کم قابلےت سے متعلق اعلٰی تعلےمی کمےشن کے فےصلے پر عمل درآمد کی حتمی تارےخ جون30، 2017قرےب آچکی ہے۔ اےچ ای سی نے جامعات کو ہداےت کی تھی کہ لےکچررز کی تقرری کے لئے کم ازکم تعلےمی قابلےت مےں اضافہ کے فےصلہ پر عمل درآمد کو ےقےنی بنائےں۔ فےصلے کے تحت اٹھارہ سالہ تعلےم کو لازمی قرار دےا گےا تھا،اےچ ای سی کی طرف سے وائس چانسلرزاور رےکٹرز کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق جامعات کو ہداےت کی گئی تھی کہ لےکچررز کی تقرری کے لئے اےم فل ، اےم اےس ےا مساوی ڈگری ےاغےرملکی ےونیورسٹی سے ماسٹرز تک بڑھانےکے عمل کو 30جون 2017تک ےقےنی بنائےں۔ اےچ ای سی نے اُن جامعات کو سراہاہے جنہوں نے کمےشن کے متذکرہ فےصلے پر عمل درآمد کےا ہے اور انہےں ہداےت کی ہے کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے۔علاوہ ازےں، اےچ ای سی جامعات کے اسسٹنٹ پروفےسرز کی کم از کم کوالےفےکےشن مےںپی اےچ ڈی لےول تک اضافے کے حوالے سے بھی حتمی تارےخ مےںےکم جنوری 2018تک توسےع کر چکا ہے۔