111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

کیلئے انٹری ٹیسٹ کا فارمیٹ تیار MD-CAT پی ایم ڈی سی کا

 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں قائم مقام صدر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان کی زیرنگرانی 199واں اجلاس منعقد ہوا۔ 25 اگست2019 کو منعقد ہونے والے MD-CAT کیلئے انٹری ٹیسٹ کا فارمیٹ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت داخلہ دینے والی یونیورسٹیوں کے نامزد ماہرین کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ ۔فارمیٹ کی جس کی منظوری کونسل کی طرف سے دی گئی اور تمام داخلہ دینے والی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ سلیبس کے مطابق فارمیٹ کو فالو کریں۔ داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں صوبوں اورریجن کے منظور شدہ سلیبس کو داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں فالو کر رہی ہیں اور انھیں اس کی ہدایت کی گئی تھی اور MD-CAT کا امتحان دینے والے طلباء کی سہولت کیلئے ہر یونیورسٹی نے اس کی اشاعت بھی کی ۔اس سے پہلے میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 25 اگست2019 کو انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔ ڈینٹل کیلئے منٹس آف سٹینڈنگ ریکوگنیشن کمیٹی(SRC) کی منظوری اجلاس میں دی گئی تھی جس میں 25 فارن کوالیفائیڈ سپیشلاسٹس کے زیر التواء کیسز کو حل کیا گیا۔ کمیٹی کی طر ف سے اضافی پوسٹ گریجویٹ کوالیفکیشن کے ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تھا اور موجودہ کیسز سے متعلق ذاتی شنوائی سنی گئی۔ ایچ آر کمیٹی نے ڈ ائریکٹر فنانس اور رجسٹرارکی بھرتی کے عمل کی تعریف کی۔ انھوں نے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور ابتدائی انٹرویو کے معیار سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ۔ اگلے اجلاس میں شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو کونسل کے سامنے حتمی انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا ۔ اخلاقیات کے حصول کے اضافے پر غور کیا گیا اور نفاذ کیلئے میٖڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔ فیملی فزیشن سوسائٹی کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس میں ٖفیملی فزیشنز سے متعلق مسائل پر بحث کی گئی۔

Title : کیلئے انٹری ٹیسٹ کا فارمیٹ تیار MD-CAT پی ایم ڈی سی کا
Author : Daily Ausaf
Type : News
Role Performer : Corporate Author
Organizing Body : Riphah International University
Subject : Pakistan Medical and Dental Council
Publisher : Daily Ausaf
Publication Place : Islamabad
Date : 2019-07-04
Language : Urdu