111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

پی ایم ڈی سی پورٹلز کی شاندار کارکردگی، پراسیسنگ صرف 4دن میں مکمل

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شاندار کامیاب سفر کے سلسلے میں متعدد آن لائن پورٹلز کے آغاز کردیا ہے۔ ان میں رجسٹریشن پورٹل، پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشن پورٹل، ایکسپیریئنس و فیکلٹی پورٹل اور ایم ڈی کیٹ پورٹل شامل ہیں، جنہوں نے پی ایم اینڈ ڈی سی کی کارکردگی، شفافیت اور رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔مئی 2024 سے شروع ہونے والے اس ڈیجیٹلائزیشن منصوبے نے کونسل کے کام کرنے کے ڈھانچے کو یکسر بدل دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان بھر کے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز، اداروں اور طلباء کو خدمات کی فراہمی میں عملی بہتری آئی ہےپی ایم اینڈ ڈی سی نے نئے پورٹلز اور ای سرٹیفیکیشن کے ذریعے درخواستوں کو تیز رفتاری سے نمٹاتے ہوئے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا اور التواء ختم کیے۔ ہزاروں درخواستیں جیسے رجسٹریشن، پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشنز اور فیکلٹی ویری فیکیشن ریکارڈ وقت میں نمٹائی گئیں۔ اب درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کو ریئل ٹائم میں ٹریک کر سکتے ہیں، اور غیر ضروری رکاوٹیں ختم ہوئیں۔

Title : پی ایم ڈی سی پورٹلز کی شاندار کارکردگی، پراسیسنگ صرف 4دن میں مکمل
Author : Daily Jang
Type : News
Role Performer : Corporate Author
Subject : PMDC portals completed processing within 4 Days
Publication Place : Islamabad
Date : 2025-10-06
Language : English