111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

وزیراعظم نے ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کر د یا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر طارق بنوری کو ہائیرایجوکیشن کمیشن کا نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے،ڈاکٹرطارق بنوری نے ہارورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس میںپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،ڈاکٹرطارق بنوری اقوام متحدہ میں ڈویژن برائے پائیدار ترقی کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر طارق بنوری کو چار سال کے لیے چئیرمین ایچ ای سی تعینات کیا گیا ہے۔ ماہرین تعلیم نے ڈاکٹر طارق بنوری میرٹ اور شفافیت پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چیئر مین ایچ ای سی کے لئے بنائی جانے والی تلاش کمیٹی نے اپنا کام بخوبی سر انجام دیا اور و زیر اعظم پاکستان نے بھی اس عہدے کے لئے موزوں شخصیت کا انتخاب کیا ہے۔ سرچ کمیٹی کی کاوشوں اور وزیر اعظم کے انتخاب کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر اسلام آباد چیپٹر ڈاکٹر شہزاد اشرف، صدر یوتھ کونسل پاکستان سید وقار علی کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

Title : وزیراعظم نے ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کر د یا
Author : روزنامہ نوائے وقت
Type : News
Role Performer : Corporate author
Subject : HEC
Publisher : روزنامہ نوائے وقت
Publication Place : Islamabad
Date : 2018-05-29
Language : Urdu