اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) طلبا کی بڑی تعداد اور والدین نے وفاقی وزیر صحت ندیم جان سیکر ٹری صحت افتخار شلوانی اور پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج سے اپیل کی ہےکہ ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کی یکساں پالیسی اپنائی جائے۔طلبا اور والدین نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے پورٹل بھی باقی صوبوں کی تاریخوں تک کھلا رکھا جائے ۔ طلبا کامؤقف ہےکہ جب پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کے داخلے 31جنوری تک مکمل کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تو پھر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھی طلبا کو سندھ اور کے پی کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے ۔