111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

میڈیکل کالجز داخلے،لاہور ہائیکورٹ نے کونسل کا فیصلہ معطل کردیا

پی ایم ڈی سی نے مجموعی طور 70 فیصد کم از کم نمبروں کو داخلے کیلئے لازمی قرار دیا تھا
اب60فیصد نمبر لینے والے طلبہ داخلہ کے اہل ہونگے، کونسل کا اپیل میں جانیکا اعلان
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا ءو طالبات کے لیے تبدلی سرکار کا دیا گیا تحفہ لاہور ہائی کورٹ نے واپس کر دیا ، صدارتی آرڈننس کے تحت وجود میں آنےو الی کونسل نے داخلہ ٹیسٹ کے لیے ایف ایس سی کے مارکس 70 فیصد میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے 60 فیصد نمبر اور ان تمام نمبرز کے مجموعی طور 70 فیصد کم از کم نمبروں کو داخلے کیلئے لازمی قرار دیا تھا ۔ لاہور ہائی کورٹ میں صدارتی آرڈننس کے تحت وجود میں آنے والی کونسل کے فیصلہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائرکی گئی جس کا فیصلہ رٹ پٹیشنز کے حق میں آ گیا ، فیصلے کے مطابق اب 2017 کے ٹیسٹ سسٹم کے تحت داخلہ دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس سسٹم کے تحت میٹرک کے 10 فیصد ایف ایس سی کے 50 فیصد اور ایڈمشن ٹیسٹ کے چالیس فیصد نمبر پر داخلہ دیا جائے گا ،میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا 70 فیصد کی بجائے 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ ہزاروں طلباء و طالبات کو میرٹ کے نام پر استحصال کرنے کیلئے صدارتی آرڈننس کے تحت آنےو الی کونسل نے یہ نیا سسٹم متعارف کرایا تھا ۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد اب ملک بھر میں پہلے سے لئے گئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی وقعت ختم ہو گئی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئے انٹری ٹیسٹ لئے جانے کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پابند ہو گی ۔ اس حوالہ سے رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سنگل بینچ کا ہے ہم اس کیخلاف اپیل میں جا رہے ہیں تا کہ ڈبل بینچ اس کا فیصلہ کرے ۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق سابقہ کونسل ممبر علی رضا جو کہ خود ایک وکیل ہیں ان کا دیا گیا یہ فارمولا تھا اب وہ بضد ہیں کہ یہ ہی فارمولا چلایا جائے اس کیلئے اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اجلاس میں رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی علی رضا کی جانب سے حکم جاری کرنے پر اجلاس سے بائیکاٹ کر چکے ہیں ۔لاہور ہائی کورٹ میں پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب کی جانے والی اپیل کے بعد واضح ہو گا کہ فائنل کیا فیصلہ ہوتا ہے ۔
فیصلہ معطل

Title : میڈیکل کالجز داخلے،لاہور ہائیکورٹ نے کونسل کا فیصلہ معطل کردیا
Author : Daily Ausaf
Type : News
Role Performer : Corporate author
Subject : Pakistan Medical and Dental Council
Publisher : Daily Ausaf
Publication Place : Islamabad
Date : 2019-10-17
Language : Urdu



blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ