پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ میڈیکل کالجز میں داخلہ لیں۔ پی ایم ڈی سی کے حکام نے بتایا کہ طلباء اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالجوں میں داخلہ سے قبل پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود رجسٹرڈ کالجز کا بغور جائزہ لے کرداخلہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نان رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کو طلباء کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر طلباء ایسا کریں گے تو وہ اپنے مستقبل کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ کالجز ہی امتحانات لے سکیں گے اور پی ایم ڈی سی ان کالجز سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو رجسٹرڈ کرے