راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نئے داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی17 نومبر کو آخری تاریخ ہے جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق شدہ نجی میڈیکل کالجوں میں داخلہ فارم 18 نومبر سے30 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں پبلک سیکٹر کے میڈیک کالجوں میں داخلوں کیلئے فارم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی اور میڈیکل نشتر یونیورسٹی ملتان نے خصوصی انتظامات کئے ہیں جمعرات کوراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے داخلہ فارموں کی وصولی کی آخری تاریخ کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو حکم دیا کہ کسی مرحلے پر بھی امیدواران کو فارم جمع کرانے کیلئے کوئی دشواری نہ ہو اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔