111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

رفا یونیورسٹی اور ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کے اہتمام کانفرنس کا انعقاد

رفا یونیورسٹی اور ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کے اہتمام کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) رفا یونیورسٹی اسلام آباد اور ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کے اہتمام مذکورہ یونیورسٹی میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر براۓ مذ ہبی امور نورالحق قادری، وزیر مملکت براۓ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، سیننٹر سجاد حسین طوری، ایم این اے منیر اورکزئی، اجمل وزیر، نثار مومند، سلیم صافی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گول میز کانفرنس قبائیلی اصلاحات کے ضمن میں انے والے چیلنجز کے حوالے سے بلایا گیا تھا۔ کانفرنس میں مقررین نے تین نکاتی ایجنڈے پر سرحاصل گفتگو کی۔ تین نکاتی ایجنڈا قبائیلی علاقوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں اعلان کردہ تین فیصد حصے کی ادائیگی، بلدیات اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات اور انضمام کے اعلان کے بعد حکومت کیطرف سے بنائی ہوئی ٹاسک فورس پر مشتمل تھا۔

Title : رفا یونیورسٹی اور ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کے اہتمام کانفرنس کا انعقاد
Author : روزنامہ اوصاف
Type : News
Role Performer : Corporate author
Event : Conference
Organizing Body : Riphah International University, Tribal Youth Organization
Subject : Conference-Riphah, Youth Conference
Publisher : روزنامہ اوصاف
Publication Place : Islamabad
Date : 2018-10-18
Language : Urdu