111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

رفاہ یو نیورسٹی کی آذربائیجان میں انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز

  آذر بائیجان میں فیئر مونٹ ہوٹل میں رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کی جانب سے میڈیکل ایجو کیشن پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس 2023 کا شاندار آغاز ، اس عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اور آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے تا کہ دنیا بھر سے تمام ماہرین صحت کو اکٹھا کیا جا سکے، افتتاحی تقریب میں تقریبا 450 مہمانوں نے شرکت کی جس میں اعلی سطح کے سرکاری افسر ، طب کے شعبے سے وابستہ رہنما ء شامل تھے، جنہوں نے شاندار تقریب میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تقریب میں مختلف ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی جن میں آذربائیجان، برازیل، جارجیا ، ہانگ کانگ، ایران، بھارت، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، میکسیکو، عثمان ، پاکستان بقطر ہے عودی عرب سوڈان سوئٹزرلینڈ ،ترکی، متحدہ عرب امارات، بر طانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اس قدر بڑے پیمانے پر شرکت ICME کی عالمی اہمیت اور دنیا بھر میں طبی تعلیم سے مستقبل کی تکمیل میں اس کے کردار کو نمایاں طور پر واضح کرتی ہے۔ اس موقع پر رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے طبی تعلیم کی بہتری فروغ دینے میں سرحد پار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Title : رفاہ یو نیورسٹی کی آذربائیجان میں انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز
Author : Daily Ausaf
Type : News
Role Performer : Corporate Author
Event : International conference on medical education 2023
Organizing Body : Riphah international university
Subject : International conference on medical education
Publisher : Daily Ausaf
Publication Place : Islamabad
Date : 2023-10-11
Language : English