111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

رفاہ یونیورسٹی میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب ، طلبہ کی بھرپور شرکت

طلبہ نے فکر اقبال کو مختلف اشعار اور مقابلہ جات میں تقاریر کے ذریعہ اجاگر کیا
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلہ میں رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ و طالبات میں فکر اقبال کی ترویج کے لئے بین الکلیاتی مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔شعبہ امور طلبہ اور سوسائٹی فار ایکسیلنس کے زیر اہتام مقابلہ مباحثہ و تقریر، کوئز اور شاعری کے مقابلوں میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلوں کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کرنل انور ڈائریکٹر آئی چودہ کیمپس، ڈاکٹر افتخار کھوکھر سربراہ انڈر گریجویٹ پروگرام میڈیا سائنسس، زبیر صفدر سربراہ شعبہ امور طلبہ، اویس بن وصی ڈین سوشل سائنسس نے کہا کہ شاعر مشرق نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی دلدل سے نکالنے کے لئے اپنی شاعری کے ذریعہ پیغام پہنچایا۔انھوں نے شاعری کے اسلوب میں ایک نئی نظریاتی جدت پیدا کر کے ادب کے شعبہ کو تقویت دی۔ مقررین نے کہا کہ اقبال کے تصور خودی کو آج بھی اپنا کر فکر اقبال کے ذریعہ قومی ترقی میں طلبہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ طلبہ و طالبات نے فکر اقبال کو مختلف اشعار اور مقابلہ جات میں تقاریر کے ذریعہ اجاگر کیا۔

Title : رفاہ یونیورسٹی میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب ، طلبہ کی بھرپور شرکت
Author : روزنامہ اوصاف
Type : News
Role Performer : Corporate author
Event : Iqbal Day
Organizing Body : Riphah International University
Subject : Iqbal Day
Publisher : روزنامہ اوصاف
Publication Place : Islamabad
Date : 2018-11-10
Language : Urdu