رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے اوپن ہاؤس اور جاب فیئر2018ء کا انعقاد کیا جس سے انجینئرز کی نئی نسل اور ٹیکنالوجی کے شائقین نے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔اوپن ہاؤس زندگی کے ہر شعبے میں انجینئرز کے ادا کئے جانے کردار اور اس شعبے میں موجود تخلیقی اور متنوع صلاحیت کے پیشِ نظر ممکنہ انجینئرز اور انجینئرز کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کیرئیر بنانے کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس سے والدین کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کو اس شعبے میں نئے نئے تخلیقی تصورات قائم کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ نے اپنے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے لئے مارگلہ ہوٹل، اسلام آباد ،میں ایک اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا جس میں تقریباً سو طلبہ نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر اوپن ہاؤس میں ۹۲ پروجیکٹس رکھے گئے تھے جن کی آئی بی ایم،نیا ٹیل، پی ٹی سی ایل، نوکیا، سیمنز، ویثرن ٹریڈرز،ایجلیٹورن ، زونگ ، کیوبی اور دوسری مقامی معروف کمپنیوں سے آئے ہوئے افراد نے جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پرچیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی،ڈین ایف ای اے ایس ڈاکٹر جمیل احمد، ڈین ہائی ٹیک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر یونس جاوید،ڈین ایف سی سعد ظفر (ڈین، نصر اللہ رندھاوا ، ڈاکٹر سہیل ہیڈ آف ای ای اورہیڈ آف بی ایم ای ڈاکٹر محمد شفیق کے ہمراہ مہمان خصوصی تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل ٹرسٹ اسد اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔