رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا 15 واں آن لائن کانووکیشن ہفتہ کو I-14 کیمپس کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ 14 پی ایچ ڈی گریجویٹس اور 115 گولڈ میڈلسٹس نے کانووکیشن میں شرکت کی جبکہ دیگر 1600 سے زائد گریجویٹ طلبائ نے آن لائن شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سرپرست ہیں انہیں بطور مہمان خصوصی کانووکیشن کی صدارت کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے تجویز کو عملی شکل نہیں دی جا سکی، اس لیے انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام دیا انہوں نے اسلامی اخلاقی اقدار کو اپنے تعلیمی پروگراموں میں شامل کرنے ، تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے رفاہ کے وڑن اور مشن کو سراہا۔
انہوں نے خواتین کے لیے علیحدہ تعلیم کے لیے رفاہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے میڈیکل ایجوکیشن، فارماسیوٹیکل سائنسز، ریہبلیٹیشن سائنسز، لائف سٹائل میڈیسن اور دیگر کانفرنسوں میں اعلیٰ اقدار کی کانفرنسوں کے انعقاد پر رفا ہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میں فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی حکام کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی حسن محمد خان، چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، تمام گریجویٹس کو مبارکباد دی اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کی دعاکی۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ تعلیم فراہم کرتا ہے جو کہ علمی علم سے بالاتر ہے بلکہ کردار سازی بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ نے اپنے طالب علموں کی ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے اور انہیں اسلامی اخلاقی ضابطوں پر توجہ کے ساتھ پاکستان کے باخبر رہنما اور قیمتی شہری بننے کے لیے تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج نے 25 سال کا سفر مکمل کیا ہے جو اب ایک اہم طبی ادارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے پروگرامز، فیکلٹی اور طلبائ کی تعداد اور معیار کے لحاظ سے تیزی سے ترقی کی ہے۔ جو کہ یونیورسٹی کے علمی اور تحقیقی افق میں اعلی معیار پر زور دینے پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس خوشی کے موقع پر وائس چانسلر، فارغ التحصیل طلباء، فیکلٹی ممبران اور والدین کو مبارکباد دی۔پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی برکت اور مدد کے ساتھ، ہماری تعلیمی جدوجہد کے 25 سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی ایک قدر پر مبنی پروگرام سیکھنے کا آغاز ہوا۔1995 میں بانی منیجنگ ٹرسٹی مرحوم میجر جنرل ذوالفقار علی خان کی طرف سے اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ کی تشکیل مقصد پر مبنی تعلیمی تحریک کا سنگ میل تھا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ رفاہ نہ صرف ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے، یہ اسلامی عقائد اور سماجی تبدیلی کی تحریک ہے۔انہوں نے ذکر کیا کہ رفاہ ایک جدید ترین تعلیمی ادارہ ہے جو 146 تعلیمی پروگرامز پیش کر رہا ہے۔ جس میں اندراج شدہ طلبائ کی تعداد 22000 سے زائداور 908 فیکلٹی ممبرز شامل ہیں۔ بریگیڈیئر (ر) سلیم احمد خان، رجسٹرار رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے 15 ویں کانووکیشن کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔