111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی اکریڈیشن حاصل کرلی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا بی ایس سی بائیو میڈیکل انجینئرنگ پروگرام نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے OBE بیسڈ ایجوکیشن کے لیول ٹو(Washington Accord) کے تحت اکریڈیشن حاصل کرلی۔اس اکریڈیشن کے بعد رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بی ایس سی انجینئرنگ کے طلبہ کی ڈگری Washington Accord کے ممبر ممالک امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، سنگاپور، چین، جاپان، چائینیز ٹیپی، ہانگ کانگ، بھارت، آئرلینڈ، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، روس، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا اور ترکی کے برابر تصور کی جائے گی۔Washington Accord بین الاقوامی سطح پر انجینئرنگ اداروں کے مابین انجینئرنگ کے ڈگری پروگراموں کو منظور کرنے کے لئے کثیر الجہتی معاہدہ ہے جس پر سن 1989 میں دستخط کئے گئے تھے تاکہ ان ملکوں کے انجینئروں کو ان ممالک میں اکھٹے کام کرنے کے لئے پیشہ ورانہ نقل و حرکت میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Title : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی اکریڈیشن حاصل کرلی
Author : روزنامہ نوائے وقت
Type : News
Role Performer : Corporate author
Organizing Body : Riphah International University
Subject : Riphah programs-Accreditation
Publisher : روزنامہ نوائے وقت
Publication Place : Islamabad
Date : 2018-08-31
Language : Urdu