111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دوسرے انڈر گریجویٹ طبی ریسرچ میلے کا انعقاد

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دوسرے انڈر گریجویٹ طبی ریسرچ میلے کا انعقاد
میلے میں طلبہ کی مختلف طبی موضوعات پر تحقیق کو پوسٹرز کے ذریعے دکھایا گیا
نمانہ منہاس، ثمن نے پہلی، حماد ، بلال نے دوسری اور فرحان الدین، اسمار الحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی انڈرگریجویٹ ریسرچ فورم اور سائنیٹفک سوسائٹی نے الیمزان کیمپس میں دوسرے انڈر گریجویٹ طبی ریسرچ میلے کا انعقاد کیا۔ میلے کے دوران انڈرگریجویٹ سطح پر طلبہ کی مختلف طبی موضوعات پر تحقیق کو پوسٹرز کے ذریعے دکھایا گیا تھا۔ میلے میں راولپنڈی اسلام آباد کے بارہ میڈیکل کالجز کے علاوہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ملحقہ کالج اسلامک انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، رفاہ کالج آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز، رفاہ انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز، رفاہ کالج آف ویٹنری سائنسز، لاہور اور بائیو میڈیکل انجنیئرنگ کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پوسٹرز دیکھے۔اس موقع پر پروفیسر امان اللہ خان، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد مہمانِ خصوصی تھے۔پوسٹرز کی جانچ پڑتال کے لئے ججز کا ایک پینل تشکیل دیا گیا جن میں پروفیسر بریگیڈئر (ر) اکبر وحید، ہیڈ آف فارماکالوجی، پروفیسر بریگیڈئر (ر) محمد فاروق، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر حمیرا فیاض، پروفیسر آف فزیالوجی، اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج اور لیفٹننٹ کرنل (ر) طاہرہ امجد، اسسٹنٹ پروفیسر، کمیونٹی میڈیسن، فاؤنڈیشن میڈیکل کالج، راولپنڈی شامل تھے۔ ججز نے طلبہ کے بنائے گئے پوسٹرز کو جانچا اور اُن کے معیار کی تعریف کی۔ریسرچ میلے میں اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی طالبات نمانہ منہاس اور ثمن بشارت نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آرمی میڈیکل کالج، راولپنڈی کے طلبا حماد اور بلال نے دوسری،تیسری پوزیشن بھی اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے طلبا محمد فرحان الدین، اسمار الحسن اور اعزاز علی نے حاصل کی۔ رفاہ انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز او ر رفاہ کالج آف ویٹنری سائنسز، لاہور کے طلبہ کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔

Title : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دوسرے انڈر گریجویٹ طبی ریسرچ میلے کا انعقاد
Author : روزنامہ اوصاف
Type : News
Role Performer : Corporate author
Event : Health Research Fair
Organizing Body : Riphah International University
Subject : Medical Research festival-Riphah
Publisher : روزنامہ اوصاف
Publication Place : Islamabad
Date : 2018-11-02
Language : Urdu