رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبا ء نے انساں فروش کے عنوان سے تھیٹریکل ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں طلبائو طالبات کی جانب سے پاکستانی معاشرے میں صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد کے رویوں اور عام شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔تھیٹریکل ڈرامہ ”انساں فروش” کے ڈائریکٹر و مصنف رفاہ یونیورسٹی ابلاغ عامہ کے طالب علم افضل خان احمدانی تھے۔ ڈرامہ میں آشیانہ پروڈکشن کے اداکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔