رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ (وش) کیمپس، اسلام آباد کی طالبات نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں منعقدہ مقابلے’’ کریٹ 17 ‘‘ کے دوران بیسٹ وومن اینڈ ایمبسڈر ایوارڈ حاصل کر لیاہے۔کریٹ کاروباری ناظمین کے مقابلوں کا ایک سلسلہ ہے جس کا انعقاد کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے تعاون سے ہر سال کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان طلبہ کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ پیشہ ورانہ کاروباری ناظمین کے لئے جدید جدت طرازی کی تعمیر اور اُس کا اطلاق کرسکیں تاکہ ممکنہ سرمایہ داروں، انکیوبیٹرزاور سرمایہ درانہ کمپنیوں کو سرمایہ داری کی طرف مائل کیا جا سکے۔ کریٹ17 اس سلسلے کا چوتھا مقابلہ تھا۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبات مسماۃ کائنات خالد، اسماء ملک اور آمنہ شہزادی نے فارچیون پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل (ریٹائرڈ) فواد حنیف کی طرف سے جاری کردہ بیسٹ وویمن انٹر یپرنیورشپ ایوارڈ “Bestاور نایاب نظیر نے انٹر یپرنیورشپ50% ایوارڈ جیتا جبکہ مسماۃ ہما پرویز نے تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے دیئے جانے والا بیسٹ ایمبیسڈرکا ایوارڈ حاصل کیا۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے انعام جیتنے پر طالبات کو مبارک باد دی اور ایسے تخلیقی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے طلبہ کی رہنمائی کرنے پر اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں ہمارے طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں گی اور اُن میں اعتماد پیدا کریں گی تاکہ وہ اس طرح کے مزید ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں حصہ لے سکیں۔