111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

ایچ ای سی ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی میں یونیورسٹی کالج قائم کرےگا

سلام آباد (نامہ نگار) اعلیٰ تعلےمی کمےشن بلوچستان کے علاقوں ژوب اور ڈےرہ مراد جمالی مےں دو جامعات کے اندر کالجز قائم کرے گا، اس حوالےسے حال ہی مےں پلاننگ کمےشن نے اےچ ای سی کی دو سفارشات کی منظوری دےدی ہے ، تفصےلات کے مطابق ےونیورسٹی کالج ژوب بلوچستان ےونیورسٹی آف انفارمےشن ٹےکنالوجی، انجےنئرنگ اےنڈ مےنجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا جُزوی کالج ہوگا جہاںبزنس اےڈمنسٹرےشن، اکنامکس، کمپےوٹر سائنسز اور انفارمےشن ٹےکنالوجی کے مضامےن مےں چار سالہ ڈگری پروگراموں مےں داخلہ پےش کےا جائے گا۔ کالج کے لئے حکومت ِ بلوچستان کی جانب سے سو اےکڑ زمےن الاٹ کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کالج کی طرف سے کالج کا انفراسٹرکچر تعمےر کےا جائے گا،دوسرا کالج ڈےرہ مراد جمالی مےں تعمےر کےا جائے گا جو کہ لسبےلہ ےونیورسٹی آف اےگرےکلچر، واٹر اےنڈ مےرےن سائنسز اُتھل کا جُزوی کالج ہو گا۔ اس کالج مےںابتدائی طور پر اےگرےکلچر سائنسز،انوائرمےنٹل سائنسز، اےجوکےشن ، سوشےالوجی، اور کپمےوٹر سائنسز کے پروگرامز آفر کےے جائےں گے۔ کالج مےں لائےواسٹاک اےنڈ ڈےری ڈےوےلپمنٹ اور فُوڈ سائنسز مےں ڈپلومہ کوزسز بھی کرائے جائےں گے۔ حکومتِ بلوچستان نے کالج کی تعمےر کے لئے پانچ سو اےکڑ زمےن کی تخصےص کی ہے، تاہم اےچ ای سی کالج کا انفراسٹرکچر تعمےر کرے گا۔ کالج اپنے علاقے کا ماڈل کےمپس ہو گا جہاں مطلوب ترےن ٹےکنالوجےزاور تحقےق پر مبنی مطالعہ جات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ابتداءمےں اےچ ای سی عارضی عمارت کے لئے ضروری تعلےمی سہولےات مہےا کرے گاتا کہ کلاسز کا اجراءکےا جاسکے۔ تاہم مستقل کےمپس مےں آٹھ سو سے اےک ہزار طلباءکے لئے لائبرری، مےڈےکل، کھےل، کےفٹےرےا اور دےگر سہولےات کی فراہمی بعد مےں ےقےنی بنائی جائے گی۔

Title : ایچ ای سی ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی میں یونیورسٹی کالج قائم کرےگا
Author : روزنامہ نوائے وقت
Type : News
Role Performer : Corporate author
Subject : HEC
Publisher : روزنامہ نوائے وقت
Publication Place : Islamabad
Date : 2017-06-23
Language : Urdu