اعلی تعلیمی کمیشن ( ایچ ای سی ) گزشتہ تین سال سے پاکستان میں مختلف یونیورسٹیز میں آٹھ سیرت چیئرز کیلئے فنڈز ہونے کے باوجود تعطل کا شکار ، سیرت چیئر ز کیلئے 04-11-2016 کو ڈائریکٹر ہیومن ریسور س مینجمنٹ ڈویژن ایچ ای سی کی طرف سے اخبار میں تحقیق کیلئے ملکی اور غیر ملکی سکالرز سے درخواستیں اخباری اشتہار کے ذریعے طلب کی گئی اور فی درخواست مبلغ 500/- پانچ سو روپے بطور پروسیسنگ فیس ایچ ای سی کے حبیب بینک موجود اکائونٹ نمبر 17427900133401 میں جمع کروانے کا کہا گیا ۔ ذرائع ایچ ای سی کے مطابق سال 2016 سے سیر ت چیئر ز کیلئے صر ف ایک سکالر رکھا گیا جو فنڈز کی معقول فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے گیا حالانکہ فنڈز موجود ہے لیکن افرادی قوت مہیانہ گی گئی ۔نئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی تعیناتی کے بعد بھی مسائل میں کمی نہ آسکی ۔ ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشدعلی سے اپنی ڈگری میں چربہ سازی ثابت ہونے پر استعفی طلب کر کے منظور کروا لیا گیا لیکن چربہ سازی کے باقی کیسوں میں تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا ۔ موجودہ چیئرمین کے رویہ سے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز بھی نالاں ہیں ان کے بیورو کریٹک رویہ کی وجہ سے وائس چانسلر ز کئی فورمز پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔