111 510 510 libonline@riphah.edu.pk Contact

انجینئر سلیم احمد ا ٓئی این کیواے اے ایچ ای کے بورڈ ا ٓ ف ڈائریکٹرمنتخب

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی گذشتہ چھ برسوں سے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار کوالٹی ایشورنس ایجنسیز اِ ن ہائیر ایجوکیشن کا ممبر ہے۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فار کوالٹی ایشورنس ایجنسیز اِ ن ہائیر ایجوکیشن عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کی معیار کی جانچ پڑتال کا ادارہ ہے ۔ (INQAAHE) کے دنیا بھر میں 181 فل ممبر اور 110 ایسوسی ایٹ ممبرز ہیں۔ (INQAAHE) کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ذریعے چلایا جاتا ہے جن کا انتخاب ہر تین سال بعد عالمی ووٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) انجینئر سلیم احمد خان کو عالمی ووٹنگ کے ذریعے INQAAHE کے بورڈ کا ڈائریکٹرمنتخب کیا گیا ہے۔۔ اُنہوں نے سترہ ممالک کے اُمیدواروں میں ووٹنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔منتخب شدہ بورڈ ممبرز آرمینیہ، تائیوان، پاکستان، آسٹریلیا، پیرو، امریکہ اور میکسیکو سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان نے پہلی بار INQAAHE بورڈ میں نمائندگی حاصل کی ہے۔ اس انتخاب کے نتیجے میں پاکستان عالمی کوالٹی آف ہائر ایجوکیشن کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادار کرسکے گا۔

Title : انجینئر سلیم احمد ا ٓئی این کیواے اے ایچ ای کے بورڈ ا ٓ ف ڈائریکٹرمنتخب
Author : روزنامہ نوائے وقت
Type : News
Role Performer : Corporate author
Event : Riphah University Wins Board Directors’ Seat in INQAAHE
Organizing Body : INQAAHE (International Network of Quality Assurance Agencies in Higher Education)
Subject : INQAAHE board-Riphah
Publisher : روزنامہ نوائے وقت
Publication Place : Islamabad
Date : 2018-04-26
Language : Urdu